ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئےآج بروز پیر نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔ صدر مملکت آج صبح نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوں گے اور نیویارک پہنچتے ہی فرانس، آسٹریا کے صدور، جرمنی کے وزیر خارجہ اور فیجی کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔اس سفر میں صدر مملکت مختلف غیر ملکی اخبارات، رسائل اور ٹیلیویژین چینلز سے گفتگو کریں گے اور دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدےداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مختلف جلسوں میں گفتگو بھی کریں گے۔.......
/169